بیجنگ: نویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کا اختتام شنگھائی میں ہوا ۔ اعداو شمار کے مطابق اس سال کی ایکسپومیں وافر ثمرات حاصل ہوئے ۔ لین دین کا مطلوبہ حجم سالانہ بنیادوں پر 85.45 ارب امریکی ڈالر تک پہنچا ، جو گزشتہ سیشن کے مقابلے میں 2.3 فیصد زیادہ ہے۔ 10 تاریخ تک، 143 کمپنیوں اور تنظیموں نے دسویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کے لیے دستخط کیے ۔ ”چائنا آپرچیونٹی 2.0“ سےفائدہ اٹھانا اورسی آئی آئی ای کے کھلےپن کے فوائد کا اشتراک بہت سی غیر ملکی کمپنیوں میں اتفاق رائے بن چکا ہے۔
چین واحد ترقی پذیر ملک ہے جس نے قومی سطح کی بین الاقوامی امپورٹ ایکسپو کی میزبانی کی ہے۔ چین نے رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے لیے اپنے غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ اشیاء کی تجارت کی درآمدات 18.82 ٹریلین یوآن تک پہنچیں ، جو کہ 23.6 فیصد کا اضافہ ہے۔ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے دوران جاری کردہ ″ورلڈ اوپننس رپورٹ 2026“ بتاتی ہے کہ چائنا آپر چیونٹی 2.0 کا مطلب یہ ہے کہ چین دنیا کے لیے نہ صرف ایک انتہائی بڑی مارکیٹ ہے بلکہ یہ صنعتی اپ گریڈیشن ، اختراعی اطلاق اور سبز ترقی کے ذریعے نئے مواقع بھی فراہم کر رہا ہے۔
یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی اس وقت عالمی اقتصادی اور تجارتی تعاون کے لیے غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہی ہے۔ اس پس منظر میں، چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (CIIE) میں کھلے پن اور تعاون کا مظاہرہ قابل قدر ہے، خاص طور پر یہ گلوبل ساؤتھ ممالک کو چینی مارکیٹ کے مواقع کا اشتراک کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ کینیا کے اخبار دی اسٹار آف نے لکھا ہے کہ سی آئی آئی ای کینیا اور پورے افریقی براعظم کے لیے “ایک موقع ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا”۔ زمبابوے کے اخبار ہیرالڈ کے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ ایک سالانہ بین الاقوامی تجارتی اور اقتصادی تقریب کے طور پر، سی آئی آئی ای عالمی تجارت میں چین کے کھلے پن کا اظہار ہے ۔
Trending
- ایشیا پیسیفک خطہ عالمی معیشت کی ترقی کا انجن ہے، سیکرٹری جنرل آسیان
- چینی وزیراعظم تھائی لینڈ کے سرکاری دورے پر بنکاک پہنچ گئے
- چین اور امریکہ کے دفاعی محکمے مختلف سطحوں پر تبادلے اور مکالمے کے حوالے سے رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھے ہوئے ہیں ،چینی وزارتِ دفاع
- چین اپیک رہنماؤں کی جانب سے شین زین اعلامیے کی منظوری کے حوالے سے پرامید
- اعلیٰ معیار کی پارٹی سازی کے ذریعے مختلف شعبوں میں نئی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، چینی صدر
- چینی صدر اپیک کے تینتیسویں غیر رسمی سربراہی اجلاس اور متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کریں گے
- ایران کی مجلسِ خبرگانِ رہبری کا جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے دستبردار ہونے پر غور کا مطالبہ
- چین۔امریکہ تعلقات کو تقویت دینے والے ”سرچشمہ“ کو مسلسل رواں رکھنے کی ضرورت
- چشمہ5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر میں اہم سنگ میل، ڈوم کی تنصیب مکمل
- سن یات سین چین کے جمہوری انقلاب کے عظیم پیش رو تھے، چینی صدر