چین کے صدر شی جن پھنگ نے صوبہ گوانگ دونگ کے شہر ژونگ شان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دریائے ژو جیانگ کے دہانے کے مشرقی اور مغربی کناروں کی مربوط ترقی کو مزید آگے بڑھایا جائے اور گوانگ دونگ، چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ اور مکاؤ گریٹر بے ایریا کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے نئے امکانات پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے۔
اسی روز شی جن پھنگ شین زین-ژونگ شان گزرگاہ کے مغربی مصنوعی جزیرے پر گئے، جہاں انہوں نے اس گزرگاہ کی تعمیر اور آپریشن کی صورتحال کا براہِ راست جائزہ لیا۔ اس کے بعد انہوں نے ژونگ شان شہر کے چھوئی ہینگ نیو ڈسٹرکٹ میں واقع دی فیوچر ٹیکنالوجی سینٹر آف دی بے ایریاکا دورہ کیا، جہاں انہیں روایتی صنعتوں کی تبدیلی و اپ گریڈیشن اور نئی صنعتوں کے فروغ کے حوالے سے پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
بعد ازاں شی جن پھنگ نے ژونگ شان شہر میں سن یات سین کی سابق رہائش گاہ کے یادگاری میوزیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سن یات سین کے کانسی کے مجسمے پر پھولوں کی ٹوکری پیش کی، نمائش کا دورہ کیا اور ان کی سابق رہائش گاہ کے تحفظ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ نئے سفر میں سن یات سین کی قابلِ قدر روح سے سیکھنے، اسے آگے بڑھانے اور فروغ دینے کی ضرورت ہے، تاکہ تمام اندرون اور بیرون ملک چینیوں کو چینی طرز کی جدیدیت کے ذریعے ایک طاقتور ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ کے عظیم مقصد کے حصول کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کرنے کی ترغیب دی جا سکے
Trending
- آئی ایل ٹی 20 سیزن 5، آندرے رسل، پولارڈ اور ٹام کرن سمیت چھ اسٹار کرکٹرز کی خصوصی شمولیت
- چینی صدر کا صوبہ گوانگ دونگ کے شہر ژونگ شان کا دورہ
- چین ،روس اورامریکہ کے سربراہان کی ملاقات تخلیقی اہمیت کی حامل ہے، چینی وزارتِ خارجہ
- چین اور آسیان کو متحد ہو کر رکاوٹوں پر قابو پانا چاہیے، چینی وزیراعظم
- چین، شینزن میں منعقد ہونے والے اپیک اجلاس پر عالمی توجہ مرکوز
- ایشیا پیسیفک افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی اور چین کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی خصوصی نمائش کی افتتاحی تقریب کا شین زین میں انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام ” اپیک سفراء اور سی ای او گول میز کانفرنس “ کا شین زین میں انعقاد
- چین، روس اور امریکہ کے صدور کے ساتھ ملاقات کریں گے
- سی ایم جی کے تیار کردہ خصوصی پروگرامز ”شی جن پھنگ کا ثقافت سے لگاؤ“ اور ”صدر شی کے خطوط“ کے بین الاقوامی ایڈیشنز اپیک ممالک کے مین اسڑیم میڈیا پر نشر
- امید ہے کہ جی نان یونیورسٹی چینی ثقافت کو آگے بڑھائے گی، چینی صدر