چین کے قومی ادارہ شماریات نے اکتوبر میں قومی معیشت کی کارکردگی کے اعداد و شمار جاری کیے، جن کے مطابق اکتوبر میں قومی معیشت مجموعی طور پر مستحکم رہی اور نئی و بہتر سمت میں ترقی کا رجحان برقرار رہا۔
اکتوبر میں صنعتی پیداوار میں نسبتاً تیز رفتار اضافہ ہوا، جبکہ سازوسامان تیار کرنے والی صنعت اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کی حامل صنعتوں نے نمایاں معاونت فراہم کی۔ ملک بھر میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کی صنعتی اضافی قدر میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ماہانہ بنیاد پر یہ اضافہ 0.21 فیصد رہا۔
ملک بھر میں خدمات کی پیداوار کے اشاریے میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.6 فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں ریلوے نقل و حمل، آبی نقل و حمل، ڈاک، انٹرنیٹ، سافٹ ویئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات سمیت مختلف شعبوں کی کاروباری سرگرمیوں کے اشاریے 55 فیصد سے زائد کی بلند خوش حالی کی حد میں رہے۔ اشیاء کی درآمد و برآمد کا مجموعی حجم 4868.3 ارب یوآن رہا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 31.2 فیصد زیادہ ہے۔
اس کے علاوہ جنوری سے اکتوبر تک اشیائے صرف اور خدمات کی مجموعی خوردہ فروخت میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں خدمات کی خوردہ فروخت میں 4.9 فیصد جبکہ اشیاء کی خوردہ فروخت میں 0.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مجموعی طور پر اکتوبر میں قومی معیشت مستحکم رہی اور ترقی میں نیا محرک پن اور اقتصادی ڈھانچے میں بہتری کا رجحان برقرار رہا۔ تاہم بین الاقوامی ماحول میں عدم استحکام اور غیر یقینی کے عوامل اب بھی زیادہ ہیں، جبکہ ملکی سطح پر رسد مضبوط اور طلب نسبتاً کمزور ہونے کا رجحان اب بھی نمایاں ہے۔
Trending
- آئی ایل ٹی 20 سیزن 5، آندرے رسل، پولارڈ اور ٹام کرن سمیت چھ اسٹار کرکٹرز کی خصوصی شمولیت
- چینی صدر کا صوبہ گوانگ دونگ کے شہر ژونگ شان کا دورہ
- چین ،روس اورامریکہ کے سربراہان کی ملاقات تخلیقی اہمیت کی حامل ہے، چینی وزارتِ خارجہ
- چین اور آسیان کو متحد ہو کر رکاوٹوں پر قابو پانا چاہیے، چینی وزیراعظم
- چین، شینزن میں منعقد ہونے والے اپیک اجلاس پر عالمی توجہ مرکوز
- ایشیا پیسیفک افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی اور چین کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی خصوصی نمائش کی افتتاحی تقریب کا شین زین میں انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام ” اپیک سفراء اور سی ای او گول میز کانفرنس “ کا شین زین میں انعقاد
- چین، روس اور امریکہ کے صدور کے ساتھ ملاقات کریں گے
- سی ایم جی کے تیار کردہ خصوصی پروگرامز ”شی جن پھنگ کا ثقافت سے لگاؤ“ اور ”صدر شی کے خطوط“ کے بین الاقوامی ایڈیشنز اپیک ممالک کے مین اسڑیم میڈیا پر نشر
- امید ہے کہ جی نان یونیورسٹی چینی ثقافت کو آگے بڑھائے گی، چینی صدر