چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے فلپائن کے شہر منیلا میں 29ویں چین-آسیان رہنماؤں کی کانفرنس میں شرکت کی۔
لی چھیانگ نے کہا کہ پانچ سال قبل صدر شی جن پھنگ نے تجویز پیش کی تھی کہ چین اور آسیان کو ایک پُرامن، محفوظ، خوشحال، خوبصورت اور دوستانہ مشترکہ گھر کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور آسیان کو متحد ہو کر رکاوٹوں پر قابو پانا چاہیے اور مل کر ایک زیادہ قریبی چین-آسیان ہم نصیب معاشرہ تعمیر کرنا چاہیے۔
لی چھیانگ نے اس حوالے سے تین تجاویز پیش کیں۔ پہلی، امن و استحکام کی ضمانت کو مضبوط بنانا۔ چین بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرزِ عمل سے متعلق ضابطے پر جلد اتفاقِ رائے کی توقع رکھتا ہے۔ دوسری، علاقائی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینا۔ چین-آسیان آزاد تجارتی علاقے کے اپ گریڈ شدہ ورژن 3.0 کے پروٹوکول کے نفاذ کو موقع بناتے ہوئے ”ہارڈ کنیکٹیویٹی“ کو گہرا کیا جائے گا اور ”سافٹ کنیکٹیویٹی“ کو مضبوط بنایاجائے گا۔ تیسری، عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ کرنا۔ چین، چین-آسیان تعاون فنڈ میں مزید سرمایہ کاری جاری رکھے گا اور غربت میں کمی، آفات سے بچاؤ اور ان سے نمٹنے، غذائی تحفظ، زچگی اور بچوں کی صحت سمیت مختلف شعبوں میں آسیان کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے اور خطے کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ چین-آسیان آزاد تجارتی علاقے کے اپ گریڈ شدہ ورژن 3.0 کا پروٹوکول یکم دسمبر 2026 سے نافذ العمل ہوگا، جبکہ 2027 کو “چین-آسیان مصنوعی ذہانت تعاون کا سال” قرار دیا گیا۔ اس موقع پر چین-آسیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی پانچویں سالگرہ، توانائی کی شراکت داری کے فروغ اور جنگلات کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے سے متعلق دستاویزات بھی جاری کی گئیں۔
Trending
- آئی ایل ٹی 20 سیزن 5، آندرے رسل، پولارڈ اور ٹام کرن سمیت چھ اسٹار کرکٹرز کی خصوصی شمولیت
- چینی صدر کا صوبہ گوانگ دونگ کے شہر ژونگ شان کا دورہ
- چین ،روس اورامریکہ کے سربراہان کی ملاقات تخلیقی اہمیت کی حامل ہے، چینی وزارتِ خارجہ
- چین اور آسیان کو متحد ہو کر رکاوٹوں پر قابو پانا چاہیے، چینی وزیراعظم
- چین، شینزن میں منعقد ہونے والے اپیک اجلاس پر عالمی توجہ مرکوز
- ایشیا پیسیفک افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی اور چین کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی خصوصی نمائش کی افتتاحی تقریب کا شین زین میں انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام ” اپیک سفراء اور سی ای او گول میز کانفرنس “ کا شین زین میں انعقاد
- چین، روس اور امریکہ کے صدور کے ساتھ ملاقات کریں گے
- سی ایم جی کے تیار کردہ خصوصی پروگرامز ”شی جن پھنگ کا ثقافت سے لگاؤ“ اور ”صدر شی کے خطوط“ کے بین الاقوامی ایڈیشنز اپیک ممالک کے مین اسڑیم میڈیا پر نشر
- امید ہے کہ جی نان یونیورسٹی چینی ثقافت کو آگے بڑھائے گی، چینی صدر