بیجنگ :یونیسکو نے اعلان کیا ہے کہ بیجنگ کو باضابطہ طور پر 2029 کے لیے یونیسکو-انٹرنیشنل یونین آف آرکیٹیکٹس کا "عالمی دارالحکومت برائے تعمیرات” منتخب کر لیا گیا ہے۔ورلڈ کیپیٹل آف آرکیٹیکچر کی مشترکہ انتخابی کمیٹی کے مطابق، بیجنگ نے دنیا کے بے مثال تعمیراتی ورثے کو مستقبل کے لیے پائیدار شہری ترقی کے تصور کے ساتھ کامیابی سے ہم آہنگ کیا ہے۔ بیجنگ میں تاریخی علاقوں کے تحفظ، شہری تجدید کے مؤثر ماڈلز اور تعمیراتی ثقافت نے ثقافتی ورثے، اختراع اور مقامی کمیونٹی کی ترقی کے لیےہم آہنگی کی عمدہ مثال پیش کی ہے۔ "عالمی دارالحکومت برائے تعمیرات” کا منصوبہ یونیسکو اور انٹرنیشنل یونین آف آرکیٹیکٹس نے مشترکہ طور پر 2019 میں شروع کیا تھا، اور اس کے لیے ہر تین سال بعد ایک شہر کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل ریو ڈی جنیرو (2020)، کوپن ہیگن (2023) اور بارسلونا (2026) میں، اس اعزاز سے نوازے جا چکے ہیں۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت