اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران چینی سفیر نے وزیراعظم کو چین کے صدر شی جن پھنگ کا خط پیش کیا جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105ویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھیجے گئے تہنیتی خط پر اظہارِ تشکر کیا گیا۔
وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات میں ہونے والی مثبت پیشرفت کو سراہتے ہوئے چین کے ساتھ آل ویدر اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط بڑھانے کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں اور پارلیمانوں کے مابین تبادلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ ایسے روابط دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تعاون کے مختلف شعبوں اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت