بیجنگ :چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے پر موجود ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوا سے ملاقات کی۔بدھ کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ رواں سال چین اور ایکواڈور کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کے قیام کی 10ویں سالگرہ ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے مختلف شعبوں میں تعاون مستحکم انداز میں آگے بڑھا اور متعدد نئی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ گزشتہ روز صدر شی جن پھنگ نے صدر نوبوا سے ملاقات کی اور چین۔ایکواڈور تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے آئندہ تعاون کی منصوبہ بندی کی۔انہوں نے کہا کہ چین ایکواڈور کے ساتھ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو آگے بڑھانے، چین۔ایکواڈور آزاد تجارتی معاہدے پر بہتر عمل درآمد جاری رکھنے، دونوں ممالک کی اقتصادی تکمیلی خصوصیات سے فائدہ اٹھانے اور دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے۔ اس کے ساتھ توانائی، معدنی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سمیت روایتی شعبوں میں تعاون کو مستحکم اور وسعت دینے جبکہ فائیو جی اور مصنوعی ذہانت سمیت ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے اور مزید عملی نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین ایکواڈور سے مزید معیاری زرعی اور غذائی مصنوعات درآمد کرنے کا خواہاں ہے، باصلاحیت چینی کاروباری اداروں کو ایکواڈور میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے گا اور امید ہے کہ ایکواڈور چینی کاروباری اداروں کے جائز اور قانونی حقوق و مفادات کا تحفظ کرے گا۔ دونوں ممالک کو آفات سے بچاؤ، تعلیم، صحت اور ثقافتی و عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہو۔اسی روز چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے بھی بیجنگ میں ایکواڈور کے صدر نوبوا سے ملاقات کی۔چاؤ لہ جی نے کہا کہ چین کی قومی عوامی کانگریس ایکواڈور کی کانگریس کے ساتھ مختلف سطحوں اور شعبوں میں دوستانہ روابط مضبوط کرنے، قانون سازی، نگرانی اور حکمرانی کے تجربات کے تبادلے کو گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے عملی تعاون کے لیے قانونی ضمانت فراہم کرنے کی خواہاں ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز