اونٹاریو : کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں ناکامی کے بعد کینیڈا کے آئندہ لائحہ عمل کی وضاحت کی۔ مارک کارنی نے اعلان کیا کہ امریکہ کی جانب سے 20 ارب امریکی ڈالر مالیت کی کینیڈین اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے جواب میں کینیڈا کی جانب سے مساوی شرح کے جوابی ٹیرف عائد کرنے کا منصوبہ 8 ستمبر سے باضابطہ طور پر نافذ العمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جوابی ٹیرف ڈیری مصنوعات، اسٹیل، گھریلو برقی آلات، پلپ اینڈ پیپر اور الیکٹرانکس سمیت متعدد شعبوں کا احاطہ کریں گے۔امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے آخری مرحلے میں ناکامی کی وجوہات کے بارے میں کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے کہا کہ اگرچہ دونوں فریق رواں ہفتے کے آغاز میں ایک باہمی مفاد پر مبنی معاہدے تک پہنچنے کے قریب تھے، تاہم امریکہ نے آخری لمحات میں ایسی نئی شرائط پیش کیں جو کہ غیر معقول، غیر منصفانہ اور کینیڈا کے مفادات کے لیے انتہائی نقصان دہ تھیں۔مارک کارنی کے مطابق ان شرائط کا مقصد دوسرے ممالک کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے کرنے کی کینیڈا کی صلاحیت اور کینیڈا کی زبان، ثقافت اور خودمختاری کے تحفظ کی کوششوں کو محدود کرنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹو موبائل انڈسٹری سے متعلق مجوزہ شرائط بھی انتہائی غیر منصفانہ تھیں۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت