بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کے مصر کے سرکاری دورے کے موقع پر، چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ ڈاکیومینٹری سیریز جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات” کا عربی ورژن, مقامی وقت کے مطابق یکم ستمبر سے مصر کے قومی ٹیلی ویژن، نیل ٹیلی ویژن، سن ٹیلی ویژن، ٹوڈے نیوز اور اخبار الاہرام ” سمیت مختلف مین اسٹریم میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کی جا رہی ہے، جسے مصر کے مختلف حلقوں کی جانب سے توجہ اور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔”شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات” کے عربی ورژن میں قدیم چینی کتب کے ان کلاسیکی اقتباسات کا انتخاب کیا گیا ہے جن کا حوالہ صدر شی جن پھنگ نے اپنی اہم تقاریر، مضامین اور بیانات میں دیا ہے۔ اس ڈاکیومینٹری سیریز میں اقتصادی ترقی، تکنیکی اختراع، ماحولیاتی تہذیب اور سماجی بہبود سمیت مختلف موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔یکم ستمبر کو مصر کے سرکاری اخبار "الاہرام” نے اپنے صفحۂ اول پر اس ڈاکیومینٹری سیریز کی نشریات کا اعلان کرتے ہوئے پروگرام کے مواد کی تفصیلات بھی شائع کیں۔ اس کے علاوہ مصری ریاستی میڈیا اتھارٹی کی سرکاری ویب سائٹ اور Al-Masry Al-Youm، Al-Wafd، Al-Watan، Al-Dustour، Al-Fajr، Cairo 24، Al-Bawaba News، Daily News Egypt سمیت متعدد مصری اور عربی مین اسٹریم میڈیا اداروں نے بھی حالیہ دنوں میں اس حوالے سے رپورٹس شائع کی ہیں۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت