بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے ناروے کے نئے بادشاہ ہاکون ہشتم کو تخت نشین ہونے پر ایک تہنیتی پیغام بھیجا ۔شی جن پھنگ نے کہا کہ اگرچہ چین اور ناروے جغرافیائی طور پر ایک دوسرے سے بہت دور ہیں، لیکن دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ ناروے ان اولین یورپی ممالک میں شامل ہے جنہوں نے عوامی جمہوریہ چین کو تسلیم کیا اور اس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ 72 برسوں میں، ناروے کے شاہی خاندان کی فعال کوششوں سے دوطرفہ تعلقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، مختلف شعبوں میں تعاون مسلسل وسعت اختیار کرتا رہا ہے اور اس سے دونوں ممالک کے عوام کو حقیقی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین اور ناروے کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور بادشاہ ہاکون ہشتم کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کا ایک نیا باب رقم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت