بیجنگ : ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے باضابطہ طور پر "ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی اقتصادی و سماجی ترقی کا پہلا پانچ سالہ منصوبہ (2026-2030)” جاری کر دیا ہے۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے بتایا کہ کانگ کا پہلا پانچ سالہ منصوبہ” 7 حصوں، 58 ابواب اور تقریباً ساٹھ ہزار الفاظ پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کے پانچ بڑے مقاصد ہیں، جن میں اقتصادی ترقی میں نئی پیش رفت، بین الاقوامی مسابقت اور اثر و رسوخ میں مسلسل اضافہ، شمالی میٹروپولیٹن علاقے کی تعمیر میں تیزی اور بہتری، لوگوں کی فلاح و بہبود میں نمایاں بہتری اور ملک کی مجموعی ترقی میں بہتر طور پر ضم ہو کر اس کی خدمت میں اہم پیشرفت شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کا پہلا پانچ سالہ منصوبہ بنانا، ملک کی ترقیاقی حکمت عملی کے ساتھ فعال طور پر ہم آہنگ ہونے اور قومی ترقی کے مجموعی منظرنامے میں بہتر طور پر ضم اور اس کی خدمت میں فعال کردار ادا کرنا ہے۔ان کے مطابق یہ منصوبہ سماجی اتفاق رائے جمع کرنے، تمام شعبوں کی قوتوں کو متحد کرنے اور ہانگ کانگ کے انتظامات سے اعلیٰ معیار کی خوشحالی و ترقی کے حصول کی جانب ایک ایکشن پلان بھی ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت