بیجنگ :چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان جیانگ لوئے نے کہا ہے کہ فلپائن نے اپنے وعدے کے بر خلاف اور چین کی مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے رن آئی ریف پر غیر قانونی طور پر موجود جہازکے لیے سپلائی فراہم کرنے کی کوشش کی۔ چائنا کوسٹ گارڈ نے قانون کے مطابق فلپائنی سپلائی جہاز کے خلاف سائٹ پر نگرانی اور زبانی انتباہ جیسے اقدامات اٹھائے۔ فلپائن نے چین میں جاری تہوار کی تعطیلات کے دوران اشتعال انگیز کارروائیاں کیں اورواقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، جس سے بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل کے اعلامیے کی سنگین خلاف ورزی ہوئی اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ چین فلپائن کو سختی سے متنبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر اشتعال انگیزی بند کرے۔انہوں نے کہا کہ چائنا کوسٹ گارڈ قانون کے مطابق نان شا جزائر بشمول رن آئی ریف اور اس سے ملحقہ پانیوں میں قانون کے نفاذ کی سرگرمیاں انجام دے گا اور قومی و علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت