بیجنگ (نیوز ڈیسک) چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق ، رواں سال جنوری سے جولائی تک چائنا یورپ ریلوے ایکسپریس نے مجموعی طور پر 11،403 ٹرینیں چلائیں ، جس سے 1.226 ملین ٹی ای یو سامان کی ترسیل ممکن ہوئی ، جو بالترتیب سال بہ سال 12فیصد اور 11فیصد کا اضافہ ہے۔ جولائی میں 1,776 ٹرینیں چلائی گئیں اور 185,000 ٹی ای یو سامان بھیجا گیا۔ یوں ہر ماہ 1700 سے زائد ٹرینیں چلنے کی تعداد کو اب مسلسل تین ماہ ہو گئے ہیں ۔ جنوری سے جولائی تک ، مغربی ، وسطی اور مشرقی تین اہم راستوں سے چین -یورپ مال بردار ٹرینوں کی تعداد میں بالترتیب سال بہ سال 15فیصد، 22فیصد اور 2 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹرانس کیسپین کوریڈور میں چین یورپ مال بردار ٹرینیں باقاعدگی سے مستحکم بنیادوں پر چل رہی ہیں۔
Trending
- پاکستان بین الاقوامی معاملات میں چین کے مستحکم کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستانی وزیر خارجہ
- جاپان کا ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس دوبارہ فعال ہو گیا ہے اور تیزی سے کام کر رہا ہے، چینی وزارت خارجہ
- جاپان اور فلپائن کے نام نہاد ” سمندری حد بندی مذاکرات“ غیر قانونی ہیں ، چینی وزارت خارجہ
- تمام ممالک اپنی ترقیاتی راہ کا آزادانہ انتخاب کرنے کا حق رکھتے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- چین رواں سال ”شیونگ آن گلوبل گورننس فورم“ کا انعقاد کرے گا، چینی وزیر خارجہ
- وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کا حالیہ دورۂ چین انتہائی کامیاب رہا، چینی وزیر خارجہ
- چین کا جنوبی ایشیائی ممالک میں کئی منصوبے شروع کر نے کا اعلان
- چین۔پاکستان تعلقات ایک نئی اسٹریٹجک سطح پر پہنچ چکے ہیں، چینی میڈیا
- ”تائیوان کی علیحدگی“ کا راستہ بند گلی کی جانب لے جاتا ہے، چینی وزارتِ دفاع
- محصولات کا مسئلہ ہمیشہ چین اورامریکہ کے تجارتی تعلقات کا ایک اہم مسئلہ رہا ہے، چینی وزارتِ تجارت