بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ اور پاپوا نیو گنی کے گورنر جنرل گرینڈ چیف سر باب دادائے نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔ اسی دن چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور پاپوا نیو گنی کے وزیر اعظم جیمز ماراپے نے بھی مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔ اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ پاپوا نیو گنی بحرالکاہل کے جزائرکے علاقے میں چین کا اچھا دوست، اچھا شراکت دار اور اچھا برادر ملک ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پاپوا نیو گنی کے ساتھ چین کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھا کر روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، مختلف شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانے اور چین-پاپوا نیو گنی شراکت داری کو ایک نئی بلندی تک لے جانے کے لیے گورنر جنرل دادائے کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ گورنر جنرل دادائے نے کہا کہ پاپوا نیو گنی چین کے ساتھ اپنی دیرینہ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ سے فائدہ اٹھا تے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی مسلسل اور گہری ترقی کو فروغ دینے کا منتظر ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت