بیجنگ :چین میں چونگ یانگ فیسٹیول منایا جاتا ہے، جو بزرگوں کے احترام کا قومی دن بھی ہے۔ بزرگ شہریوں کو خوش حال اور مطمئن زندگی فراہم کرنا ہمیشہ صدر شی جن پھنگ کی خصوصی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ وہ اکثر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ بزرگوں کا احترام چینی قوم کی روایتی خوبی ہے، جبکہ ان کی دیکھ بھال اور مدد کرنا پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ بزرگ شہریوں کی بڑی تعداد کی مختلف ضروریات پوری کرنا اور آبادی میں بڑھتی عمر کے باعث پیدا ہونے والے سماجی مسائل کو مناسب طور پر حل کرنا قومی ترقی کے مجموعی تناظر اور عوامی فلاح و بہبود سے براہِ راست تعلق رکھتا ہے۔ انہوں نے اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے بھرپور کوششیں کرنے پر زور دیا ہے۔2025 کے اختتام تک چین میں 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 32 کروڑ 33 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئی، جو ملک کی مجموعی آبادی کا 23 فیصد ہے۔پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے خاکے میں آبادی کی بڑھتی عمر سے فعال انداز میں نمٹنے کی قومی حکمتِ عملی پر گہرائی سے عمل درآمد، بزرگوں کی فلاح و بہبود کی خدمات اور متعلقہ صنعتوں کی مربوط ترقی کے لیے پالیسی نظام کو بہتر بنانے، اور بزرگ شہریوں کے لیے دیکھ بھال، معاشرتی کردار ادا کرنے اور خوشگوار زندگی گزارنے کے مواقع بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔اصلاحاتی اقدامات کے مسلسل نفاذ کے ساتھ چین میں بزرگوں کی دیکھ بھال اور خدمات کا نظام مزید بہتر ہو رہا ہے۔ زندگی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے والے چینی بزرگ اب نئے مواقع اور مختلف انداز کی زندگی کو اپنا رہے ہیں۔
Trending
- چین، چوتھے "لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں آغاز
- ایک عالمی سروے میں 90 فیصد جواب دہندگان نے یاسوکونی شرائن کو "جنگی مجرموں کا مزار” قرار دے دیا،چینی میڈیا
- چین مونٹی نیگرو کی حکومت کی جانب سے ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے عمل درآمد کو سراہتا ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ گئے
- یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، صدر یورپی مرکزی بینک
- دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی فلمی شام
- چین، دریائے یانگسی ڈیلٹا انٹرنیشنل یوتھ فلم ویک کا آغاز
- چین کا جاپانی حکمرانوں کی جانب سے یاسوکونی شرائن کی زیارت کو تاریخی انصاف کی توہین قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار
- چین، کینٹن فیئر مسلسل جدت برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا
- چین ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا خواہاں ہے ، چینی وزیراعظم