چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این نے بیرونِ ملک چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں، نیز متعدد ممالک کے حکومتی اداروں، تھنک ٹینکس اور میڈیا کے ساتھ مل کر لاؤس، ویتنام، نیپال اور جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک میں “خود اصلاحی کی طاقت:سی پی سی میں جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس اور دنیا کے لیے اس کے اثرات” کے موضوع پر عالمی مکالمے منعقد کیے۔مکالمے میں شریک مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا متفقہ طور پر ماننا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کا پانچواں کل رکنی اجلاس چین کی حکمرانی کو سمجھنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ سی پی سی کی جانب سے مستقل بنیادوں پر جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کو مضبوط کرنے اور طویل المدتی حکمرانی کے چیلنجز کا فعال جواب دینے سے نہ صرف چینی طرز کی جدیدکاری کی مستحکم اور طویل مدتی پیشرفت کے لیے ایک مضبوط سیاسی بنیاد فراہم کی گئی ہے بلکہ مختلف ممالک میں سیاسی جماعتوں کی تعمیر اورملک کی حکمرانی کے لئے بھی قیمتی تجربات فراہم کیے گئے ہیں۔
لاؤ نیشنل ٹیلی ویژن اور لاؤ نیشنل نیوز ایجنسی سمیت متعدد بین الاقوامی مین اسٹریم میڈیا نے ان عالمی مکالموں کی کوریج کی۔
Trending
- تقریباً 2 ہزار سال قبل رومی فیشن شو
- ایک چین کا اصول ناقابل تبدیل رجحان ہے اور اس پر عالمی برادری کا اتفاق رائے ہے، چینی ریاستی کونسل
- ایک معاہدے سے خلائی سفر تک، چین پاکستان تعاون کی خوبصورتی اپنی بات پر قائم رہنا ہے، چینی میڈیا
- دستاویزی فلم ”شی جن پھنگ کا ثقافت سے لگاؤ“ سری لنکا کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر
- چین پرجارحیت کے دوران جاپانی فوج کے کیمیائی جنگی جرائم کے نئے شواہد
- ”بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو“ کے تحت توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور انجینئرنگ تعاون کی مجموعی مالیت 3.33 ٹریلین یوآن سے متجاوز
- چین، 2026گلوبل میئرز ڈائیلاگ -ارومچی میں انعقاد
- آئی ایل ٹی 20: ایم آئی ایمریٹس نے ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو 36 رنز سے شکست دے دی
- چین پاکستان خلائی تعاون، عالمی تعاون میں ایک بڑا قدم ہے، عالمی میڈیا
- چین سمیت دیگر معیشتوں پر امریکہ کی جانب سے ”سیکشن 301“ کے تحت ٹیرف عائد کرنے کی پرزور مخالفت کرتے ہیں ، چینی وزارت تجارت