چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کے بارے میں کہا ہے کہ دو نوں مما لک ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت دار ہیں جو ہر دکھ اور سکھ میں شریک ہیں۔ چین نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو ترقی دینے، لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے اور مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے کی حمایت کی ہے۔ بدھ کے روز تر جمان نے ایک میڈ یا بر یفنگ میں کہا کہ چین۔پاکستان توانائی تعاون وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور اشتراک کے اصولوں پر عمل پیرا ہے اور مارکیٹ کے اصولوں اور کاروباری قوانین کی پیروی کرتا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فریم ورک کے تحت مکمل ہونے والے توانائی کے منصوبوں نے پاکستان کی گھریلو توانائی کی کمی کو بہت حد تک دور کیا ہے، پاکستان کی مجموعی بجلی کی قیمت کو مؤثر طریقے سے کم کیا ہے، اور پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو مؤثر طریقے سے فروغ دیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین۔پاکستان توانائی تعاون مستحکم اور طویل مدتی ترقی حاصل کرے گا اور دونوں لوگوں کو بہتر فائدہ پہنچے گا۔
ماؤ ننگ نے مزید کہا کہ فریقین پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ پاکستان نے اس مقصد کے لیے بہت کام کیا ہے اور چین اسے سراہتا ہے۔ چین پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو بہتر طور پر یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- جرمنی میں”چائنا ان اسپرنگ ٹائم” عالمی مکالمے کا انعقاد
- چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی فرمان پردستخط
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ کی رنگا رنگ پیشکشوں نے چہروں پر خوش گوار تاثرات بکھیر دیے
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / روبوٹ کنگ فو
- چین کا اسپرنگ فیسٹیول گالا / رقص: شاہراہِ ریشم کی قدیم لے
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ کرتب بازی: بہار کی تصویر کشی
- چین کا سپرنگ فیسٹیول گالا/ رقص: لے کے ساتھ قدم ملانا
- گھوڑے سے منسوب چینی نیا سال منانے کے لیے کئی ممالک میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ”اسپرنگ فیسٹیول گالا“ شان دار انداز میں نشر کیا گیا
- چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات